گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین پاہڑیانوالی میں سپورٹس گالا
پاہڑیانوالی ( نامہ نگار)مسلسل محنت اور جدوجہد سے کامیابی کے راستے ہموارہوتے ہیں تعلیم ایسی کنجی ہے جس سے انسان کامیابی کاتالا کھول سکتا ہے جدید تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے خواتین کی بہتر تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے معاشرہ کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار محمد ارشد محمود ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز منڈی بہا ئوالدین نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین (پاہڑیانوالی)میں ہونیوالی سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پرنسپل روبینہ مشتاق تارڑ نے کہا کہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پاہڑیانوالی بچیوں میں علم کی روشنی بانٹ رہا ہے ۔