رمضان المبارک میں عوامی ریلیف کیلئے عملی اقدامات کا حکم

رمضان المبارک میں عوامی ریلیف کیلئے عملی اقدامات کا حکم

گراں فروشی ، ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،ڈی سی عثمان طاہر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کی جائیں۔یہ بات انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 45 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اب تک 1762 انسپکشنز کر چکے ہیں۔ دوران چیکنگ 56 دکاندار اوورچارجنگ کرتے پائے گئے جن پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 32 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ایک مقدمہ درج جبکہ 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس فیلڈ میں متحرک رہیں اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائیں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم ہو سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں