چک 86 ایم میں سیوریج کی صورتحال ابتر، گلیاں جوہڑ بن گئیں

چک 86 ایم میں سیوریج کی  صورتحال ابتر، گلیاں جوہڑ بن گئیں

جلال پورپیروالا(نامہ نگار) چک 86 ایم میں سیوریج سسٹم خراب ہونے کے باعث گندے پانی نے جوہڑ کی شکل اختیار کر لی ہے۔۔۔

 ، جس سے علاقہ مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ گندے پانی کے جمع ہونے سے نہ صرف مکانات کی بنیادیں اور دیواریں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے بلکہ مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، جس کے باعث مختلف وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔اسی طرح محلہ جہانگیر آباد میں بھی سیوریج نظام درہم برہم ہونے سے گلی میں پانی کھڑا ہے اور آمدورفت مشکل ہو چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں