کمشنر حافظ شوکت کا رمضان نگہبان کارڈ ایکٹیویشن سینٹر کا دورہ

کمشنر حافظ شوکت کا رمضان نگہبان کارڈ ایکٹیویشن سینٹر کا دورہ

کمشنر حافظ شوکت کا رمضان نگہبان کارڈ ایکٹیویشن سینٹر کا دورہسائلین سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے دفتر محکمہ زراعت توسیع میں قائم رمضان نگہبان کارڈ ایکٹیویشن سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں جاری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران کمشنر نے سائلین سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ رمضان نگہبان کارڈ کے اجرا اور ایکٹیویشن کے عمل کو شفاف، تیز رفتار اور آسان بنایا جائے تاکہ مستحق افراد کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔کمشنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق اور نادار خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ کو تاکید کی کہ سینٹر پر نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور بزرگ شہریوں، خواتین اور معذور افراد کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے کمشنر کو بریفنگ دی کہ رمضان نگہبان کارڈ کی ایکٹیویشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔کمشنر حافظ شوکت علی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کے لیے مزید بہتری کے اقدامات جاری رکھے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں