ریپ مقدمات پر3روزہ تربیتی سیمینار کا دوسرا روز مکمل

ریپ مقدمات پر3روزہ تربیتی سیمینار کا دوسرا روز مکمل

ریپ مقدمات پر3روزہ تربیتی سیمینار کا دوسرا روز مکملڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر آفس میں سینئر وکیل محمد افضل فروکہ نے خصوصی لیکچر دیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مؤثر اور بروقت انصاف کے ویژن کے تحت محکمہ پراسیکیوشن پنجاب کی زیر اہتمام جاری تین روزہ تربیتی سیمینار کا دوسرا روز ریپ اور سوڈومی مقدمات سے متعلق قانونی اور تکنیکی امور کے لیے وقف رہا۔ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر آفس میں منعقدہ سیشن میں سینئر وکیل محمد افضل فروکہ ایڈووکیٹ نے خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے ریپ اور سوڈومی کیسز میں شواہد کی مؤثر پیشکش، جدید سائنسی و فرانزک شواہد پر انحصار، پوسٹ ٹرائل اسیسمنٹ اور مقدمات کے بعد سفارشات کی تیاری پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حساس مقدمات میں تفتیش اور پراسیکیوشن کے درمیان مضبوط ہم آہنگی اور شواہد کی درست قانونی جانچ ناگزیر ہے تاکہ متاثرین کو بروقت انصاف مل سکے ۔ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عمران احمد قیصر نے پری ٹرائل پروسیجر، چالان کی سکروٹنی، کیس ریویو اور چارجنگ اسٹینڈ کے عملی پہلوؤں پر سیشن لیا اور زور دیا کہ مقدمات عدالت میں پیش کرنے سے قبل ہر قانونی نکتے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تاکہ کسی بھی کمزوری کو دور کیا جا سکے ۔تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اختر بھٹی اور ڈپٹی پراسیکیوٹر عمران احمد بھی موجود تھے ۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ تربیتی پروگرام کا مقصد پراسیکیوٹرز اور تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور حساس نوعیت کے مقدمات میں مؤثر پیروی کو یقینی بنانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں