خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے وومن پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس ہیلپ لائن 1737 فعال

خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے  وومن پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس ہیلپ لائن 1737 فعال

کمرمشانی (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مدثر عارف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈاکٹر ملک محمد ناصر، سیکرٹری وومن پروٹیکشن زبیدہ شاہین، انچارج دارالامان سمیرا صدیق اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

 اجلاس میں وومن پروٹیکشن سنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔حکام نے بتایا کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں خواتین ہیلپ لائن 1737 پر شکایت درج کرا سکتی ہیں جبکہ متاثرہ خواتین کو مفت قانونی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔ اے ڈی سی جی نے متعلقہ افسران کو کیسوں کی مؤثر پیروی کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں