شادی شدہ خاتون اور لڑکی سے مبینہ اغواکے بعد زیادتی

شادی شدہ خاتون اور لڑکی سے مبینہ اغواکے بعد زیادتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون اور لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 100 ج ب کے رہائشی احسان نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی اہلیہ کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنا دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ادھر تھانہ رضا آباد کے علاقے میں خالدہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی جواں سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں