کمالیہ:ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے 2 میڈیکل سٹورز کا چالان کر دیا
عارف شہزاد نے مختلف علاقوں میں فارمیسیوں،میڈیکل سٹورزکی انسپکشن کی
کمالیہ(نمائندہ دنیا )ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی پر دومیڈیکل سٹوروں کاچالان کر دیا ،جبکہ مختلف فار میسیزسے مختلف ادویات کے نمونہ جات بھی حاصل کیے ۔ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عارف شہزاد نے مختلف علاقوں میں قائم فارمیسیوں اور میڈیکل سٹورزکی انسپکشن کے دوران سیل پرچیز ریکارڈ نا مکمل اور مختلف ادویات کی وارنٹی نہ ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے دو میڈیکل سٹوروں کاچالان کر کے متعلقہ اتھارٹیز کو بھجوا دیا جبکہ مختلف فارمییسیز سے ادویات کے نمونہ جات حاصل کر کے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دئیے اس موقع پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عارف شہزاد کا کہنا تھا کہ تمام فارمیسی میڈیکل سٹور مالکان اپنے سیل پرچیز ریکارڈ کو اپڈیٹ رکھیں اور کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی میں ادویات کی فروخت کو یقینی بنائیں ۔