جڑانوالہ : اسسٹنٹ کمشنر کا شہر کی گلیوں، محلوں اور روڈز کا دورہ

جڑانوالہ : اسسٹنٹ کمشنر کا شہر کی گلیوں، محلوں اور روڈز کا دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب نے ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے شہر کی گلیوں، محلوں اور روڈز کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحصیل آفیسر عمران فقیر، پروجیکٹ منیجر حزیقہ جلیل اور سٹی اپریشنل منیجر عادل محمود بٹ بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف علاقوں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرین بیلٹس پر کچرا نہیں ہونا چاہیے اور شاہراؤں کی واشنگ کے پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں