چنیوٹ :جامعہ مسجد امیر حمزہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق چنیوٹ میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد امیر حمزہ میں کھلی کچہری لگائی۔کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی، انچارج کمپلینٹ سیل، دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی۔ متعلقہ افسروں کو دادرسی یقینی بنانے ، کمپلینٹ سیل کو درخواستوں کی مکمل پیروی کرنے اور فالو اپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ڈی پی او نے شہریوں کو نئے ٹریفک قوانین سے آگاہی دی اور ہدایت کی کہ تمام شہری ان قوانین پر عمل کریں۔