جھنگ میں پرائس کنٹرول مہم تیز، 66 دکاندار گرفتار

 جھنگ میں پرائس کنٹرول مہم تیز، 66 دکاندار گرفتار

گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف کارروائی کا حکم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 3 ہزار سے زائد انسپکشنز کیں، خلاف ورزی پر 3 دکانیں سیل کی گئیں، 66 دکاندار گرفتار کیے گئے اور ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر 1 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ضلعی انتظامیہ نے اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایت سیل قائم کر دئیے ہیں جہاں شہری اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، پیرا فورس کی جانب سے بھی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں