ملت ٹائون : شہری کو اغواکرلیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام پر جانے والے شہری کو اغواکرلیا گیا۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے محلہ شمس آباد میں یونس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
اسکا 35 سالہ بھائی رضوان کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے راستے سے اغوا کرلیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔