جڑانوالہ :گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں ،متعدد دکانداروں کو جرمانے
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہرنے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید رمضان اور انچارج رجسٹریشن برانچ محمد عثمان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ دورے کے دوران ریٹ لسٹ چیک کی گئی اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے ۔