لڑکی اورشادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی

 لڑکی اورشادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی

اعظم ٹاؤن جڑانوالہ اوربٹالہ کالونی کے علاقے میں درندگی،مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے اعظم ٹاؤن میں کلثوم نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغواکر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ٖڈلا۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں طیب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی اہلیہ کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا یا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں