زرعی یونیورسٹی کی مسجد میں خامنہ ای کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

زرعی یونیورسٹی کی مسجد میں خامنہ ای  کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

فیصل آباد(نیوز رپورٹر )زرعی یونیورسٹی کی مرکزی مسجد میں آیت اللہ خامنہ ای کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب ٹیچرز فورم، مسجد کمیٹی اور ڈاکٹر ثمر عباس نقوی کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

 قرآن خوانی میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورقرآن پاک کی تلاوت کی اور مرحوم کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور حوصلہ عطا کرے ۔ شرکاء نے آیت اللہ کی خدمات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں