زرعی یونیورسٹی میں قابلیت پر کیریئر ڈویلپمنٹ سمپوزیم
جامعات کو جدید تعلیمی ماڈلز اپنانا ہونگے :نواز خالد، ڈاکٹر بابر ، اعجاز اشرف
فیصل آباد(نیوز رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ایگری ایکسٹینشن ایجوکیشن اینڈ رورل ڈویلپمنٹ نے دو روزہ سمپوزیم بعنوان قابلیت پر مبنی کیریئر ڈویلپمنٹ کا اہتمام کیا۔ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے سابق پی ایم ایس افسر نواز خالد نے کہا کہ آج کے پیشہ ورانہ ماحول میں صرف تعلیمی ڈگریاں کافی نہیں بلکہ عملی مہارتیں، قیادت کی صلاحیت اور اخلاقی اقدار بھی انتہائی اہم ہیں۔ انسٹیٹیوٹ آف ایگری ایکسٹینشن، ایجوکیشن اینڈ رورل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بابر شہباز نے کہا کہ جامعات کو روایتی تدریسی طریقوں سے آگے بڑھ کر ایسے جدید تعلیمی ماڈلز اپنانا ہوں گے جو تعلیم کو عملی زندگی کے مسائل سے جوڑ سکیں۔
عمران خالد نے صنعتی شعبے کے نقطہ نظر سے کہا کہ آج کے آجر ایسے گریجوایٹس کو ترجیح دیتے ہیں جو عملی مہارت، حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت اور پیشہ ورانہ اعتماد رکھتے ہوں۔ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اشرف نے کہکہ تجزیاتی سوچ، ٹیم ورک، جدت اور قیادت جیسی صلاحیتوں پر توجہ دینے سے طلبہ ایسے باصلاحیت پیشہ ور بن سکتے ہیں جو قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔ اس موقع پر سائرہ خانم، ڈاکٹر ثمینہ طاہرہ اور جہانزیب طارق نے بھی خطاب کیا۔