اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کابیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کابیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے ، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے :اورنگزیب

 جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ اورنگزیب نے شہر میں بیوٹیفکیشن اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر، سب انجینئر روحان، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی پروجیکٹ منیجر حذیقہ جلیل اور رورل آپریشنل جاوید اسلم بھی انکے ہمراہ تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے پل جھال، لاہور موڑو دیگر اہم مقامات کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، خوبصورتی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسروں اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولت کیلئے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنا ترجیح ہے ، جبکہ صفائی اور بیوٹیفکیشن کے عمل کو بھی مزید بہتر بنایا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں