نوسربازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا

نوسربازوں نے خود کو روحانی  شخصیات ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔

تھانہ سمن آباد کے علاقے میں شبیر حسین نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا کر اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور آنکھیں بند کر کے چند قدم چلنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں