کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
تمام منصوبے مقررہ وقت میں معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں ،افسروں کو ہدایات
کمالیہ (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کے ہمراہ شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ذیشان کالونی میں زیر تعمیر کرکٹ ایرینا، الاوالی مسجد کے قریب ڈسپوزل اسٹیشن، زیر تعمیر پیرا آفس اور جناح پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت میں معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ترقیاتی کاموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔