اسسٹنٹ کمشنر جنرل کا لائلپور میوزیم کا دورہ، گیلریز کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر جنرل کا لائلپور میوزیم کا دورہ، گیلریز کا معائنہ

ڈائریکٹر مقبول احمد ملک نے خطے کی ثقافتی تاریخ کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کمشنر آفس فیصل آباد کے اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) فرہاد دانش نے ڈائریکٹر لائلپور میوزیم مقبول احمد ملک کے ہمراہ لائلپور میوزیم کا دورہ کیا۔انہوں نے میوزیم کی مختلف گیلریز کا معائنہ کیا اور وہاں محفوظ نایاب نوادرات، روایتی دستکاری اور قدیم طرزِ زندگی کی جھلک پیش کرنے والی اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر لائلپور میوزیم مقبول احمد ملک نے انہیں میوزیم میں موجود تاریخی نوادرات، لائلپور کے قیام سے جڑی یادگار اشیاء، قدیم دستکاری اور خطے کی ثقافتی تاریخ کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ لائلپور میوزیم شہر کی تہذیبی شناخت کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اپنے ماضی سے جوڑنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) فرہاد دانش نے کہا کہ لائلپور میوزیم صرف نوادرات کی نمائش گاہ نہیں بلکہ یہ شہر کی تاریخ، ثقافت اور تہذیبی ورثے کا آئینہ دار ادارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے قوموں کو اپنی جڑوں سے جوڑے رکھتے ہیں اور نوجوان نسل کو اپنے ماضی سے آگاہی فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے میوزیم میں تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنے اور اسے مؤثر انداز میں عوام کے سامنے پیش کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لائلپور میوزیم فیصل آباد کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں