چکن فروشوں کا پو را تول نہ ہونے پر شہریوں کی تشویش

 چکن فروشوں کا پو را تول نہ ہونے پر شہریوں کی تشویش

دکاندار ایک کلو کے بجائے تقریباً 900 یا 800 گرام چکن فروخت کر رہے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹو بہ ٹیک سنگھ اور گردونواح میں شہریوں نے چکن فروشوں کی جانب سے کم وزن گوشت فروخت کرنے کی شکایات کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق متعدد دکاندار ایک کلو کے بجائے تقریباً 900 یا 800 گرام چکن فروخت کر رہے ہیں اور خریداروں کو مختلف حیلوں بہانوں سے دھوکہ دیا جا رہا ہے ۔شہریوں نے بتایا کہ بعض دکانوں پر خود ساختہ ریٹ لسٹیں آویزاں کی گئی ہیں، جن میں اکثر نرخ یا تو مکمل درج نہیں یا غلط درج کیے گئے ہیں، جبکہ کچھ دکاندار قیمت درج کیے بغیر اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔

متعدد دکانوں پر غیر معیاری یا پرانے ترازو استعمال کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے وزن میں کمی بیشی کا خدشہ موجود ہے ۔شہریوں کا مؤقف ہے کہ انتظامیہ کی باقاعدہ چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار بلاخوف اپنی من مانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور محکمہ فوڈ فوری طور پر مارکیٹوں میں اچانک چھاپے ماریں، دکانوں کے ترازو اور ریٹ لسٹیں چیک کریں اور کم وزن گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں