رمضان المبارک کی آخری ساعتیں ہمارے لئے باعث برکت اورنجات ہیں:مفتی نعمان احمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مذہبی رہنما مفتی نعمان احمد عباسی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آخری ساعتیں ہمارے لئے باعث برکت اور نجات ہیں۔۔۔
اﷲ کی خوشنودی کے لئے ان سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہیے، وہ تمام لوگ جنہوں نے نماز تراویح میں قرآن پاک کو محبت سے سنا ہے ،وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، نجی تعلیمی ادارے میں تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے میں قرآن پاک کے نظام کونافذکئے بغیر امن وامان کاقیام ناممکن ہے ، قرآن سے رہنمائی لیتے ہوئے بحیثیت مسلمان ہمیں دنیا وآخرت میں کامیابی کے لئے جستجوکرنی چاہیے۔