ڈی پی او چنیو ٹ کی عید پر پولیس کارکردگی کو شاباش

 ڈی پی او چنیو ٹ کی عید پر پولیس کارکردگی کو شاباش

پولیس افسر وں ا و رجوانوں نے امن و امان کویقینی بنایا :ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا ہے کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پولیس کے افسروں اور جوانوں نے اپنی خوشیاں قربان کرکے امن و امان کے قیام، لوگوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا۔انہوں نے عید کے موقع پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام پولیس افسروں اور جوانوں کو شاباش دی اور تمام اہلکاروں کے لیے انعامات کا بھی اعلان کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہہم اﷲ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ اس خوشی کے موقع پر چنیوٹ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی اچھی مینجمنٹ کی بدولت عید کے تینوں دن بخیر و عافیت گزرے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ڈی پی او چنیوٹ نے امن کمیٹی، تاجر وں ، وکلاء، صحافیوں، سول سوسائٹی اور عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں