ایک لاکھ پودے اگانے کا حقیقت پسندانہ ہدف حاصل کیا جائے گا ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہا ہے کہ پلانٹیشن فار جنریشن کی خصوصی مہم نئی سوچ وعزم کے ساتھ انقلابی قدم ہے۔۔۔
جس کے ذریعے شہر بھر میں بڑے سائز کے ایک لاکھ پودے اگانے کا حقیقت پسندانہ ہدف حاصل کیا جائے گا اور پائیدار بنیادوں پر سر سبز فیصل آباد کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلانٹیشن فار جنریشن مہم کے تحت ایف ڈی اے سٹی میں پودا لگاتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، پروجیکٹ ڈائریکٹر سہیل مقصود پنوں، کنسلٹنٹ ہارٹیکلچر رانا سجاد و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے ڈی جی ایف ڈی اے نے ائندہ نسلوں کے لئے صاف ستھرے ، صحت مندانہ اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے شجرکاری کی اس خصوصی مہم کو انتہائی اہمیت و افادیت کی حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر فیصل اباد راجہ جہانگیر انور نے جس بہترین نظریے کے تحت شجر کاری کی یہ الگ تحریک شروع کی ہے ۔