جیب تراش دوشہریوں سے نقدی ،موبائل فون لے اڑے

جیب تراش دوشہریوں سے نقدی ،موبائل فون لے اڑے

حمزہ انارکلی بازار اور تصدق رکشے میں سفرکرتے شکار بن گیا،مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جیب تراش دوشہریوں سے نقدی ،موبائل فون لے اڑے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے انارکلی بازار میں حمزہ نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم ملزم اسکی جیب میں سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔تھانہ بلوچنی کے علاقے میں تصدق نامی شہری موٹر سائیکل رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران اسکے ساتھ بیٹھے نامعلوم ملزم نے اسکی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے قانونی کر دی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں