فیسکو میں تقرر و تبادلے انتظامی بہتری کیلئے اقدامات

فیسکو میں تقرر و تبادلے   انتظامی بہتری کیلئے اقدامات

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )محکمہ فیسکو میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ انتظامی امور کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔

احکامات کے مطابق ایکسین آپریشن سلطان باہو ڈویژن علی عمران کو ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اسی طرح ایکسین (میٹریل اینڈ ٹیسٹنگ) جھنگ سرکل ضرغام عباس خان کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایکسین آپریشن سلطان باہو ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ۔مزید برآں ٹیکنیکل آفیسر جھنگ سرکل مرید حسین کو ایکسین (میٹریل اینڈ ٹیسٹنگ) جھنگ سرکل کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔محکمہ فیسکو کے ذرائع کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد ادارے کے انتظامی ڈھانچے کو مزید بہتر اور مؤثر بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں