الائیڈ سکول شاہین آباد کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات
ہونہار طلبہ کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کرتے رہیں گے :عاصم رفیق‘ذیشان حمید
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )الائیڈ سکول شاہین آباد کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد، ہائی اچیور،اے گریڈ اور اے پلس گریڈ حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات میں کیش پرائز ،شیلڈ زودیگر انعامات تقسیم کیے گئے ۔ریجنل منیجر الائیڈ سکولزاپر پنجاب چودھری عاصم رفیق، ڈائریکٹر ادارہ ذیشان حمیدبٹ ایڈووکیٹ کا کیو ڈی پی ایس ہال میں تقریب سے خطاب کرتے کہنا تھا کہ پوریشن ہولڈر طلبا و طالبات ہمارافخر ہیں،ایسے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کرتے رہیں گے ،نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں انکی بہتر تعلیم وتربیت کیلئے دن رات کوشاں ہیں، سکول انتظامیہ کا ہائی اچیور طلبہ کوکیش پرائز دیکر حوصلہ افزائی کرنا احسن اقدام ہے ،شاندار نتائج کے حامل ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی ضرورکرنی چاہیے جو انکی مزید کامیابیوں میں مدد گار ثابت ہوگی، والدین اور ٹیچرز کی پوری توجہ سے بچے اسی طرح کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے ۔تقریب میں طلبا وطالبات نے افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے سمیت ویلکم جیسے شاندار ٹیبلوز پیش کیے جسے والدین کی بڑی تعداد نے خوب سرہا۔اس موقع پرتمام پوزیشن ہولڈر طلباو طالبات اور انکے اساتذہ کو کیش پرائز، شیلڈز ودیگر انعامات تقسیم کیے گئے ۔