واسا فیصل آباد کا مئی کیلئے 425 ملین ریکوری ہدف مقرر

واسا فیصل آباد کا مئی کیلئے 425 ملین ریکوری ہدف مقرر

کسی قسم کا عذر قابل قبول نہیں ہوگا، نا دہندگان کے کنکشن منقطع ہو نگے :ایم ڈی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے مئی کے دوران 425 ملین روپے کا ریونیو ریکوری ہدف مقرر کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ہدف کے حصول کے لیے ہر صورت خصوصی توجہ دی جائے گی، اس سلسلے میں کسی قسم کا عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔ریونیو ڈائریکٹوریٹس کے افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران فیلڈ میں نکل کر زیادہ سے زیادہ محنت کریں تاکہ مقررہ ہدف حاصل کیا جا سکے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ عادی نادہندگان کے کنکشن فوری طور پر منقطع کیے جائیں، جبکہ ایسے صارفین جو بل جمع کروانا چاہتے ہیں انہیں اقساط کی سہولت فراہم کی جائے ۔ثاقب رضا نے کہا کہ تجارتی صارفین کے ساتھ سخت رویہ اپنایا جائے اور عدم ادائیگی کی صورت میں ان کے سیوریج کنکشن بھی منقطع کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں