منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، ملزم سے چرس برآ مد

منشیات فروشوں کیخلاف کریک  ڈاؤن ، ملزم سے چرس برآ مد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ وساوا انسپکٹر علی عرفان ، اے ایس آئی عمر حیات نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو 1300 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا۔

 ایس ایچ اوتھانہ رجوعہ سب انسپکٹر وسیم سجاد نے ٹیم نے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو 1860 گرام چرس سمیت گرفتار کیا ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں