اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں شہری کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں پولیس نے اشتہاری ملزم سہیل کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔ جو پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے اسے پناہ دینے کے الزام میں اس کے ساتھی نوید الحسن کو گرفتار کر لیا۔ جس کیخالف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔