یومِ مئی محنت کشوں کے حقوق کے اعتراف کا دن ، شہباز احمد گجر

یومِ مئی محنت کشوں کے حقوق  کے اعتراف کا دن ، شہباز احمد گجر

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یومِ مئی مزدور کی محنت کی عظمت کو اجاگر کرنے اور ان کی محنت کی قدر و قیمت کے اعتراف کا تقاضا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریباً پوری دنیا میں مزدور طبقے کا استحصال جاری ہے ، جبکہ سامراجی نظام نے محنت کش طبقے پر زندگی مزید تنگ کر رکھی ہے ۔ ان کے مطابق جب تک ریاست پاکستان میں جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام معیشت مسلط رہے گا، محنت کشوں کی حالت زار میں بہتری نہیں آ سکتی۔شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تمام محنت کش طبقہ شعوری طور پر متحد ہو کر ظالمانہ معاشی نظام کے خلاف پرامن جدوجہد کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں