پینسرہ: پنجاب کالج فار ویمن میں سگنیچر ڈے کی تقریب
طالبات نے اپنی نوٹ بکس، کتابوں اور یونیفارم پر اساتذہ سے دستخط کروائے
پینسرہ (نمائندہ دنیا )پنجاب کالج فار ویمن میں سگنیچر ڈے کا اہتمام میڈم عائشہ ریفٹ کی نگرانی میں کیا گیا، جس میں طالبات نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔اس موقع پر طالبات نے اپنی نوٹ بکس، کتابوں اور یونیفارم پر اساتذہ کرام سے دستخط حاصل کیے ۔میڈم عائشہ ریفٹ نے کہا کہ سگنیچر ڈے جیسی مثبت اور خوشگوار سرگرمیاں طالبات کے تعلیمی سفر کو یادگار بنانے کے ساتھ اساتذہ اور طالبات کے درمیان احترام، محبت اور اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے طالبات کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نوجوانوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سگنیچر ڈے صرف دستخط لینے کا نام نہیں بلکہ یہ خوبصورت یادوں، دوستیوں اور استاد و شاگرد کے رشتے کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کرنے کا دن ہے۔