روٹری کلب کا اجلاس، فلاحی سرگرمیوں میں توسیع کا عزم
تعلیم، صحت اور کمیونٹی سروس کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)روٹری کلب آف فیصل آباد سٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عہدیداران اور اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت صدر محمد عدنان نے کی جبکہ سیکرٹری عادل قریشی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔اجلاس کے دوران فلاحی و سماجی سرگرمیوں کے فروغ، تعلیم، صحت اور کمیونٹی سروس کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر محمد عدنان نے اپنے خطاب میں کہا کہ روٹری کلب معاشرے کی بہتری کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔