ٹی بی آگاہی کیمپ، مفت علاج و ایکسرے کا سلسلہ جاری

ٹی بی آگاہی کیمپ، مفت علاج  و ایکسرے کا سلسلہ جاری

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تحریک خدمت انسانی ہسپتال جڑانوالہ کا ٹی بی آگاہی کیمپ، مفت علاج و ایکسرے کا سلسلہ جاری ،ٹی بی آگاہی پروگرام کے تحت شہر میں مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔۔۔

 جہاں مریضوں کو مفت ادویات، مفت ایکسرے اور دیگر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کیمپ میں سرجن، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے مستحق مریضوں کامعائنہ کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فدا حسین ایم ایس ، خواجہ عبدالودود جنرل سیکرٹری، مرزا احمد سینئر نائب صدر، زاہد الحسن خان صدر، عمر حیات ایڈمن، ڈاکٹر ارسلان نذیرکمیونٹی ہیلتھ افسر، رائے اسد اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراور سہیل صدیق ،نفر وٹو نے اپنی خدمات انجام دیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں