جامعہ تعلیم القرآن للبنات میں صحیح بخاری کی افتتاحی تقریب

جامعہ تعلیم القرآن للبنات میں صحیح بخاری کی افتتاحی تقریب

ملک میں فی الفور قرآن وسنت کا عملاً نفاذ کیا جائے :رشید حجازی ،قاری صہیب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قرآن مجید کے بعد اگر صحیح ترین کوئی کتاب ہے تو وہ الصحیح البخاری ہے جسمیں امام بخاری ؒنے امام الانبیا ؐکی زندگی کے تمام معمولات کو مستند روایات کیساتھ ایک جگہ اکٹھا کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث علامہ عبدالرشید حجازی ، معروف سکالر قاری صہیب میر محمدی ، قاری ارشد،مولانا عبد الستار ، حافظ عمر فاروق و دیگر نے جامعہ تعلیم القرآن والحدیث للبنات چک نمبر 29 نڑ والا روڈ میں 30 ویں سالانہ صحیح بخاری کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کی طرح احادیث مبارکہ پر عمل کرنے سے ہی کامیابی ممکن ہے کیونکہ نبی کریم اللہ کے حکم سے ہی اپنی زبان مبارک کو حرکت دیتے تھے ۔ قرآن وحدیث کے عملاً نفاذ میں ہی ملکی بقا وسلامتی اور استحکام سمیت ہم سب کی نجات ممکن ہے ۔ ملک میں فی الفور قرآن وسنت کا عملاً نفاذ کیا جائے تاکہ پاکستان صحیح معنوں میں اسلامیہ جمہوریہ پاکستان بن سکے ۔ تقریب میں پروفیسر نجیب اللہ طارق ، ارشد پاشا ، طارق ڈاہر ، خالد محمود اعظم آبادی ، مولانا شیخین توحیدی ، حافظ شبیر ، احسان الحق بلوچ ، مولانا حبیب الرحمٰن ، ماسٹر عبد الطیف ، قاری امتیاز سلفی ، افتخار فراز ، سعید انصاری ، مولانا یاسر عرفات ، رانا علی حسن ، مولانا امین ، عبد المجید ، حافظ عمر ربانی ، ، قاری عبدالمنان ، عبد الرزاق انصاری ، ریاض چھینہ ، انور سلفی و دیگر نے طور شرکت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں