فرحان انورکامیڈیکل لیبارٹری سائنسز میں گولڈ میڈل
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) جامعہ لاہور کے کانووکیشن میں جڑانوالہ کے ہونہار سپوت فرحان انور نے نمایاں پوزیشن لیکر میڈیکل لیبارٹری سائنسز میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
ملک برادری کے چشم و چراغ فرحان انور کااس موقع پر کہنا تھا کہ یہ سنگ میل میری محنت، اساتذہ کی شفقت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے ، علمِ طب سے آبائی شہر جڑانوالہ کے عوام کی خدمت کرکے اپنے والدایم انور اور داداکانامِ روشن کروں گا۔ فرحان انور کی کامیابی پرسماجی شخصیات نے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔