مزدور مطمئن اور خوشحال ہوگا تو معیشت کا پہیہ چلے گا ،پی پی راولپنڈی

مزدور مطمئن اور خوشحال ہوگا تو معیشت کا پہیہ چلے گا ،پی پی راولپنڈی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پار ٹی کے ڈویژنل صدرسردار اشعر حیات اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری خالد نواز بوبی نے۔۔۔

 کہا ہے کہ پیپلز لیبر بیورو پارٹی کا ایک اہم ونگ ہے محنت کش طبقہ معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مزدور مطمئن اور خوشحال ہوگا تو معیشت کا پہیہ چلے گا اور ملک ترقی کرے گا ،یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے مزدور و تنخواہ دار طبقے ، صنعتی کارکنوں اور محنت کش عوام کے مفاد اور فلاح و بہبود کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس انیکسی میں پیپلز لیبر بیورو راولپنڈی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں