خاتون کو گن پوائنٹ پر حبس بیجا میں رکھ کر دو روز زیادتی

خاتون کو گن پوائنٹ پر حبس بیجا میں رکھ کر دو روز زیادتی

ملزم (ر)کوسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتارہا، مقدمہ درج ،تلاش شروع کردی گئیتھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں اوباش کی گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو گن پوائنٹ پر حبس بیجامیں رکھ کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے (ر، ک)نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے گن پوائنٹ پر اسے قید رکھتے ہوئے دو روز تک گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ دوسرے واقعہ میں گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے فتح آباد کی رہائشی زرینہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم انکے گھر داخل ہو گیا اور گھر پر موجود اسکی بہو کو قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں