امام بارگاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، پولیس کی منتظمین سے ملاقاتیں
پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی ہدایت پر پولیس افسران نے اپنے علاقے میں واقع امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سب انسپکٹر ثاقب ریاض، سب انسپکٹر مزمل چیمہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان مغل نے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور کسی بھی مشکوک یا شرپسند عنصر کی فوری اطلاع پولیس کو دی جائے ۔پولیس افسران نے مختلف امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں اور جلوسوں کے ممکنہ روٹس کا بھی معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین نے پولیس کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ پولیس حکام نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔