دود ھ اور دہی فروشوں کی من مانی، سرکاری نرخ نظرانداز

دود ھ اور دہی فروشوں کی من مانی، سرکاری نرخ نظرانداز

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے سخت کارروائی اور مؤثر نگرانی کا مطالبہ کر دیا

چناب نگر (نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں اور گردونواح میں دودھ اور دہی فروشوں کی جانب سے سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من مانے ریٹ وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق بعض دکاندار دودھ اور دہی سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کر رہے ہیں، جبکہ قیمتوں کے بارے میں سوال کرنے یا شکایت درج کرانے پر بعض مقامات پر نامناسب رویہ بھی اختیار کیا جاتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر نگرانی نہ ہونے کے باعث بعض دکاندار ناجائز منافع خوری میں مصروف ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں