پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز عوام دشمنی :جاوید قصوری

پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری  ٹیکسز عوام دشمنی :جاوید قصوری

لاہور(سیاسی نمائندہ) امیر محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کے باوجود عوام پر بھاری لیویز، مارجنز اور دیگر چارجز کا بوجھ بدستور برقرار ہے۔

 جو حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے ۔ فی لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 151 روپے 88 پیسے مختلف لیویز، ٹیکسز، ایڈجسٹمنٹس اور مارجنز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی جیبوں پر مسلسل ڈاکا ڈال رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں