حکمران غریبوں کو بجٹ میں ریلیف دینے میں ناکام :جے یوآئی
سروے نے خود حکومت کو چار ج شیٹ کیا :مولاناامجد کی پارٹی ذمہ داران سے گفتگو
لاہور (سیاسی نمائندہ)حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،ارباب اقتدار غریب عوام کو وفاقی بجٹ میں ریلیف نہیں دے سکے ،الفاظ کی ہیر پھیر کر کے بجٹ تو پیش کر دیا گیا لیکن یہ بجٹ وفاق کا کم اورآئی ایم ایف کا زیادہ لگتا ہے ۔حکومت کی ترجیح قوم کی فلاح نہیں بلکہ سودی قرضوں کی ادائیگی اور آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنا ہے ،انہی وجوہات کی وجہ سے بجٹ میں محنت کشوں، سرکاری و نجی ملازمین ،متوسط طبقے کو مایوس کیا ہے۔
اقتصادی سروے نے خود حکومت کو چار ج شیٹ کیا ہے ۔یہ باتیں مولانا امجد خان نے مختلف اضلاع کے دورے سے واپسی پر پارٹی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔مولانا امجد خان نے کہا کہ اس بجٹ میں وفاق نے صوبوں سے رقم کا مطالبہ کر کے نیا ایک باب کھولا گیاہے حکومت ایک طرف ملک چلانے کے لیے آئی ایم ایف سے قرضے لے رہی اور دوسری طرف صوبوں سے بھی قرضے لے رہی لیکن ارباب اقتدار شاہانہ اخراجات ختم کرنے کے بجائے قرضوں پر ہی انحصار کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔