126ہونہار اقلیتی طلبہ میں سکالرشپ چیکس تقسیم

 126ہونہار اقلیتی طلبہ میں سکالرشپ چیکس تقسیم

سکالرشپ کی تعداد آئندہ سال دو ہزار کی جائے گی: سردار رمیش سنگھ اروڑا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ڈویژنل ماڈل کالج کے ہال میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے 126 ہونہار طلبہ میں 75 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے سکالرشپ چیکس تقسیم کیے ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل، راجہ عبداللہ اشفاق سرور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مدثر ممتاز، ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم، نائب صدر مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب کامران بھٹی، بشپ ڈیوڈ عمانوئیل، پرنسپل ڈی ایم سی مرزا یاسین اور اقلیتی برادری کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ ہونہار اور ذہین طالب علم ملک کے انمول ہیرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اقلیتوں کی تعلیمی اور سماجی ترقی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دور میں سکالرشپس کی تعداد اور فنڈز کی رقم دگنی کر دی گئی ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ تعلیمی مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ کے لیے سکالرشپس کی تعداد آئندہ سال ایک ہزار سے بڑھا کر دو ہزار کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پہلی مرتبہ غریب خاندانوں کے لیے ایک لاکھ مینارٹی کارڈز جاری کیے گئے ، جن میں سے 85 ہزار خاندان مسیحی برادری سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان میں 20 ہزار خاندانوں کی سربراہ خواتین ہیں۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں