انتظامیہ ایل پی جی کے نرخوں پر عملدرآمدکرائے : میاں اعجاز

انتظامیہ ایل پی جی کے نرخوں پر عملدرآمدکرائے : میاں اعجاز

مافیا 600روپے کلو بیچ رہا،ریلیف نہ ملا تو ٹرانسپورٹ ورکرز سخت احتجاج کرینگے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایل پی جی کی مصنوعی مہنگائی اور اوورچارجنگ کیخلاف رکشہ، ٹیکسی اور ویگن ورکرز نے سخت ردعمل کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر گیس مافیا کیخلاف مؤثر کارروائی نہ کی تو ہزاروں ٹرانسپورٹ ورکرز سڑکوں پر نکل کر اپنی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرینگے ۔ یہ بات پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور پاسبان ہائی ایس ویگن ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر میاں اعجاز نے اجلاس سے خطاب کرتے کہی۔ نور حسین، عبدالغفار بٹ، عبدالسلام، شاہ زیب، شبیر ، شاہد شبیر ، مولوی ارشد، شاہد (لسوڑی شاہ دربار)سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

میاں اعجاز نے کہا کہ ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے بعض عناصر سرعام 600 روپے کلو تک گیس فروخت کر رہے ہیں جو غریب ٹرانسپورٹرز اور عوام کا معاشی استحصال ہے ۔ انہوں انتظامیہ کی مسلسل یقین دہانیاں عملی اقدامات میں تبدیل نہیں ہو رہیں جس،رکشہ، ٹیکسی اور ویگن ڈرائیور پہلے ہی مہنگائی، ایندھن کے بڑھتے اخراجات اور کم آمدنی پر مشکلات کا شکار ہیں، صورتحال برقرار رہی تو ٹرانسپورٹ ورکرز اپنے حقوق کیلئے بھرپور پرامن احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے ۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فوری فراہمی یقینی بنائے ، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کرے اور ٹرانسپورٹ ورکرز کو ریلیف فراہم کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں