امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مرکزی امام بارگاہ جعفریہ میں موک ایکسرسائز

  امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مرکزی  امام بارگاہ جعفریہ میں موک ایکسرسائز

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مرکزی امام بارگاہ جعفریہ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے موک ایکسرسائز کی گئی۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹیکنیکل سویپنگ ٹیم، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ نے آپریشن میں حصہ لیا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فرضی کارروائیوں کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک اور اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں