ہلال احمر ہسپتال میں ڈائیلاسز سنٹر کی تعمیر آخری مراحل میں، ڈپٹی کمشنر کا دورہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ہلال احمر ہسپتال میں ڈائیلاسز سنٹر کی تعمیر آخری مراحل میں ہے جس کی بدولت گردے کے مریضوں کو علاج کی جدید سہولیات میسر ہوں گی۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے زیرِ تعمیر سنٹر کا دورہ کیا اور باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت پر زیرو ٹالرنس ہے لہٰذا کوالٹی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائیلاسز سنٹر کے قیام سے گردوں کے مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم ہوں گی اور انہیں علاج کے لیے دور دراز نہیں جانا پڑے گا۔