میاں اجمل آصف کی قیادت میں وفد کی فیسکو حکام سے ملاقات
پینسرہ (نمائندہ دنیا ) سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اجمل آصف کی قیادت میں ایک سیاسی و سماجی وفد نے فیسکو کے متعلقہ حکام سے ملاقات کی۔۔۔
جس میں شہر اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی، پرانے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی، لوڈ مینجمنٹ میں بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران میاں اجمل آصف نے کہا کہ شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی فیسکو کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور دیگر تکنیکی مسائل عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی عوامی شکایات حکام کے سامنے رکھتے ہوئے ان کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments