ویٹرنری ہسپتال کے سامنے نالہ، مویشی پال حضرات کو مشکلات
بڑے جانور کھلے نالے کے باعث ڈر جاتے ، حادثات کا خدشہ بھی موجود
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) موٹروے ایم-4 انٹرچینج سے ایم-3 انٹرچینج تک جاری ون وے روڈ منصوبے کے تحت تعمیر کیے گئے نکاسی آب کے نالے نے ضلع کے واحد سرکاری ویٹرنری ہسپتال تک رسائی متاثر کر دی ہے ۔شہریوں اور مویشی پال افراد کے مطابق ہسپتال کے مرکزی گیٹ کے سامنے نالہ تعمیر کیے جانے کے باوجود اس پر تاحال سلیب نصب نہیں کیا گیا، جس کے باعث بیمار جانوروں کو ہسپتال لانے اور واپس لے جانے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑے جانور کھلے نالے کے باعث بدک جاتے ہیں اور حادثات کا خدشہ بھی موجود ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ لائیو سٹاک اور متعلقہ تعمیراتی ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مضبوط کنکریٹ سلیب نصب کر کے راستہ بحال کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments