مکوآنہ :اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن،2کلینک سیل

مکوآنہ :اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن،2کلینک سیل

عوامی شکایات موصول ہونے پر ڈاکٹر صومیہ نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے

مکوآنہ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صومیہ جمیل نے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرتے ہوئے مکوآنہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن کے دوران 2 غیر قانونی کلینکس کو سیل کر دیا گیا۔عوامی شکایات موصول ہونے پر ڈاکٹر صومیہ جمیل نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ، جہاں مبینہ طور پر غیر تربیت یافتہ افراد غیر قانونی طور پر علاج معالجہ کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ایلوپیتھک ادویات بھی قبضے میں لے لی گئیں، جبکہ قانونی کارروائی کے لیے چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور بھجوا دیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر صومیہ جمیل نے کہا کہ اتائیت انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہے اور کسی کو بھی غیر قانونی طور پر طباعت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...