گوجرہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
گوجرہ (نمائندہ دنیا )مرکزی جامع مسجد اہلحدیث کے خطیب اور ضلعی امن کمیٹی کے رکن مولانا عبدالقادر عثمان نے شہر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال اور جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاسکو گودام روڈ، انصار کالونی اور ریلوے کراسنگ پل کے قریب صبح و شام نشے کے عادی افراد سرعام منشیات اور آئس کا استعمال کرتے ہیں، جس سے خواتین، بچوں اور شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments